پنجاب
سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کردی۔ آج شام 6 بجے تک کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، امیدواروں کی سہولت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کردی گئی، ترجمان الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی اب آج شام 6 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی فارم انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں موجود ہیں،9 صفحات پر مشتمل کاغذات نامزدگی فارم کی قیمت 100 روپے ہے، سینیٹ کی کسی بھی کیٹگری کی نشست کیلئے 20 ہزار روپے فیس ہے۔
فارم میں تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی بھی معلومات فراہم کرنا ضروری ہے، فارم کے ساتھ امیدوار کو سیاسی جماعت کا بیان حلفی اور اقرار نامہ بھی دینا ہوگا، کاغذات نامزدگی فارم میں امیدوار کی جانب سے ختم نبوت کا حلف نامہ بھی شامل ہے، امیدواروں کواپنے بینک اکاؤنٹ اوراہلخانہ کےاثاثوں کی تفیصلات بھی دینا ہوں گی۔