پنجاب
نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اعتزازاحسن
لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماء اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا دوہرا معیار ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب محنتی اور قانون جاننے والے شخص ہیں، ان کے لئے سب سے بڑا امتحان مساوی احتساب ہے، وہ بلاامتیاز احتساب کرا کے خود کو ثابت کریں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مقدمات میں میرٹ ہی نہیں سلوک بھی دیکھنا چاہیئے۔ نیب سندھ اور پنجاب میں الگ الگ طرح سے کارروائیاں کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کی حراست میں بھی دیا گیا جب کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالا گیا یہ دوہرا معیارہے۔ نواز شریف جب بھی وطن واپس آئیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔