ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کو اغواء کرلیا گیا
لاہور: ملک بھر میں لاپتہ شیعہ مسنگ پرسن کے حق میں آواز اُٹھانا حکومت کی نظر میں جُرم بن گیا، مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کی پاداش میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹائون سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق سید ناصر شیرازی اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جا رہے تھے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، یاد رہے سید ناصر شیرازی نے حال ہی میں رانا ثناء اللہ کیخلاف نااہلی کا رٹ بھی دائر کیا تھا جو زیر سماعت ہے، ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے سید ناصر شیرازی رانا ثناءاللہ کے ایما پر اغوا ہوئے، ہم مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے پنجاب حکومت نے تمام حدود کراس کرلی ہے۔