پنجاب

فیصل آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی واش روم میں ویڈیو بنانے کا انکشاف

فیصل آباد: متاثرہ طالبہ کی شکایت پر ہاسٹل کی خاتون انچارج اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی واش روم میں ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ہاسٹل کی خاتون انچارج اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق جی سی وویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر نجی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
طالبہ نے شکایت کی کہ ہاسٹل کی انچارج خاتون کے بھائی نے اس کی واش روم میں نہانے کے دوران ویڈیو بنائی۔ ملزم موبائل فون سے ویڈیو بنارہا تھا کہ اسکی موبائل فون پر نظر پڑ گئی۔

پولیس نے طالبہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کر کے ہاسٹل انچارج اور ویڈیو بننے والے اس کے بھائی کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close