پنجاب

قوم کے مجرم کو پروٹوکول کیوں دیا جارہا ہے، عمران خان کا وزیراعظم سے سوال

اوچ شریف: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پورا موقع دیا مگر انہوں نے عدالت میں جھوٹ بولا اور اب چوری کی دولت بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔ اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لے جاتے ہیں اور لندن دبئی میں محلات بناتے ہیں، شریف خاندان نے غیرقانونی طور پر شوگر ملیں بنائیں جبکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پورا موقع دیا مگر نواز شریف نے جھوٹ بھی بولا اور جعلی کاغذات بھی دیئے لیکن اب چوری کی دولت کو بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن قوموں کو تباہ کر دیتی ہے، قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلیے پیسے نہیں ہوتے جب کہ جس پارٹی کے سربراہ کا پیسا باہر ہو الیکشن میں اسے ووٹ نہیں دینا۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ قوم کے مجرم کو پروٹوکول کیوں دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close