پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی

لاہور: کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرض دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں زرعی اصلاحات کے لیے خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی شعبے کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔

کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرض دیا جائے گا۔ بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کے لیے کاشتکاروں کو 30 ہزارروپے فی ایکٹر زرعی قرض دیا جائے گا۔
نواز شریف کسان کارڈ کے تحت مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔ نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سینٹرز بنائے جائیں گے جن میں جدید زرعی مشینری، ٹریننگ ، پیسٹی سائیڈ بیج موجود ہوں گے جبکہ نمائشی پلاٹ بھی بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے

اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری دیتے ہوئے اس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے چلانے اور ریسرچ سینٹر کو علاقائی یونیورسٹیز سے لنک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سینٹر میں جینوم سنٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمنٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہو گی۔ جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت روکنے کیلئے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close