پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا روٹی کی قیمتیں میں کمی کا اعلان
لاہور: حکومت پنجاب نے روٹی کی قیمت کم کردی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے روٹی کی قیمتیں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے مقرر کردی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں، فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔