پنجاب
عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ عدالت میں پیش ، وارنٹِ گرفتاری منسوخ
لاہور: پولیس نے عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
دورانِ سماعت خدیجہ شاہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی اور آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔
اسی عدالت میں پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیےتھے۔