پنجاب

موٹروے پر دھند، سیال موڑ کے قریب 20 سے زائد گاڑیاں ایکدوسرے سے ٹکرا گئیں

فیصل آباد: موٹر وے پر شدید دھند کے باعث سیال موڑ پر بیس سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف سموگ اور دھند کے باعث کراچی سے لاہور آنےوالی ٹرینوں کاشیڈول متاثر ہوا ہے، جبکہ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں تاخیرکا شکار ہیں۔ لاہور میں دھندکے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ بند کیا گیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ دھند ختم ہونے تک بند رہے گا۔ ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری،پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک بندہے، جبکہ خانیوال تاملتان موٹروے پر شد یددھندکے باعث بھی بندہے، باو صابوانٹرچینج سے کو ٹ مومن تک موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close