پنجاب

سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں : مریم نواز

پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

لاہور: سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close