پنجاب

ناصر شیرازی بازیاب کیس، کا پولیس کےجواب پرعدم اظمینان، ایڈووکیٹ جنرل اور سی سی پی او طلب

لاہور: مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالتی حکم کے باوجود لاہور پولیس ناصرعباس شیرازی کو پیش نہیں کر سکی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ وہ ناصر شیرازی کو نہیں ڈھونڈ سکے، مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سی سی پی او لاہور امین وینس دونوں کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ناصرعباس شیرازی کو بازیاب نہ کرا سکنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایڈووکیٹ جنرل اور سی سی پی او آج ڈیڑھ بجے خود عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد نےعلی عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے فدا حسین رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close