پنجاب

پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

بھکر: سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور انسداد دہشت گردی محکمے کے اہلکاروں نے بھکر کے قریب دہشت گردوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی اور اس نتیجے میں دونوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ اُن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close