پنجاب

ہمیشہ کی طرح آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں

لاہور: ہم بے قصور ہیں، ہم ڈیل کیوں کریں گے؟ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں خدیجہ شاہ نے کہا کہ مجھے نہ تو کوئی خوف ہے اور نہ ہی میں نے کوئی ڈیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بے قصور ہیں، ہم ڈیل کیوں کریں گے؟ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔

ایک خاتون ملزمہ طیبہ راجا نے کہا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوں، کوئی ڈیل نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر ہم ڈیل کرتے تو وارنٹ گرفتاری کیوں نکلتے؟ ہم اپنی طرف سے لگے ہوئے ہیں اور وہ اپنی طرف سے لگے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close