پنجاب

حکومت مسائل کا حل چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرے : علی محمد خان

چیف جسٹس سے درخواست ہے اس دھاندلی زدہ الیکشن پر ازخود نوٹس لیں

راولپنڈی: دھاندلی زدہ انتخابات پر بات کرنی ہے تو آئیں ہم تیار ہیں ، پی ٹی آئی سیاسی اور دیگر قوتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی سمیت دیگر قوتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہماری پارٹی کو سیاست کرنے دی جائے ہم سب سے بڑی جماعت ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات پر بات کرنی ہے تو آئیں ہم تیار ہیں، حکومت مسائل کا حل چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ایک طویل انتظار کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو مسائل سہنے پڑ رہے ہیں، کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈیل اور مذاکرات میں فرق ہے، ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، ہمارے مذاکرات بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کی رہائی کیلئے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دلوں سے بغض نکالنا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا، چیف جسٹس سے گزارش ہے الیکشن کروانا اہم نہیں صاف و شفاف الیکشن اہم تھے، چیف جسٹس سے درخواست ہے اس دھاندلی زدہ الیکشن پر ازخود نوٹس لیں۔

علی محمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ان کے تحفظات ہیں، ان کے خلاف القادر ٹرسٹ سمیت تمام کیسز جعلی ہیں، عدت کے کیس کا ذکر کرتے ہی شرم محسوس ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close