پنجاب
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا 9 مئی واقعات کی شفافت تحقیقات کا مطالبہ
فیصل آباد: زرتاج گل وزیر نے 9 مئی واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی شفافت تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کی طرح 9 مئی کی تحقیقات بھی ملک کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی ملک میں رہنا ہے، ہم نے لندن یا دبئی نہیں جانا، دھاندلی کرکے فارم 47 کی بنیاد پر ایک جعلی حکومت بٹھائی گئی ہے۔