پنجاب

آئی جی وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں : وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وکلاء کو بھی چاہیے معاملات ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔

ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ وکلاء کو بھی چاہیے معاملات ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں وکلاء بپھر گئے، جنہوں نے جی پی او چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔

وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائی کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی۔

پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close