پنجاب
ہمارے اداروں کو اپنے دائرہ کار کے اندر جانا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ اب بند گلی میں جاچکی ہے
فیصل آباد: جب آئین پر عمل ہی نہیں ہوگا تو پھر آئین کیوں بنایا، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا ان کا راستہ روکنا ہوگا۔
جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک کا نظام اس وقت خراب ہے، آئین موجود ہے، عملدرآمد نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جب آئین پر عمل ہی نہیں ہوگا تو پھر آئین کیوں بنایا۔ ہمارے اداروں کو اپنے دائرہ کار کے اندر جانا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ اب بند گلی میں جاچکی ہے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا ان کا راستہ روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے سیز فائر ہے جو خوش آئند ہے، 9 مئی کے حوالے سے الیکشن سے پہلے یا بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو آئینی عہدے لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں۔