پنجاب

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) میں پیش

گوجرانوالہ: ہائی پروفائل میٹنگ کے وقت نہ میں پی ٹی آئی کی کارکن تھی نہ عہدیدار

میانوالی جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا اور انہیں لیکر گوجرانوالہ پہنچ گئی۔

صنم جاوید کو اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس نے صنم جاوید کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

صنم جاوید کے وکلاء نے مقدمے سے بری کرنے کے لیے دلائل دیے، پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔

دوران سماعت صنم جاوید نے بھی عدالت سے اجازت لے کر بات کی۔

صنم جاوید نے کہا کہ ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہو رہی ہے، جب میٹنگ ہوئی اس وقت میں پی ٹی آئی کی نہ کارکن تھی نہ عہدیدار۔

عدالت کے اندر صنم جاوید کے وکلاء کے ویڈیو بنانے پر عدالت نے نوٹس لے کر ویڈیو بنانے والے وکلاء کی سخت سرزنش کی۔

صنم جاوید کے وکلاء نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close