پنجاب

عیدالاضحیٰ پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے

لاہور: لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحے کی نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

صوبے میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول پر کنٹرول روم فعال کرنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں 2600 مساجد اور 900 عید گاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور پارکس میں بچوں کے لیے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم بھی دیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیا کہ سیکیورٹی بڑھائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحے کی نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close