پنجاب

مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

جمعرات کو اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد علی بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی جبکہ چوہدری پرویز الہی دوران سماعت عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

پرویز الہیٰ کے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کیساتھ میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا اور ساتھ ہی انہیں دل کی تکلیف بھی ہے ۔

درخواست کے مطابق ڈاکٹرز نے پرویز الہیٰ کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے ۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضری مکمل کی

بعدازاں، عدالت نے پرویزالہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close