پنجاب

بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے پر پنجاب حکومت کی کارروائی کی منظوری

بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے پر پنجاب حکومت نے کارروائی کی منظوری دیدی۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب اسمبلی کابینہ نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو توڑنے کی منظم سازش کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نےپارٹی رہنماوں کو پاکستان مخالف بیانیےکا ٹاسک سونپا،یہ عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

کابینہ دستاویزات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نےبھی اڈیالہ جیل کے باہر ریاست مخالف بیان دیے، گوہرعلی خان نےبانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مشرقی پاکستان کی بات دہرائی۔

دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی،کےبیانات سےعوام میں منفی پروپیگنڈہ پیدا ہوا ہے، بیانات،میڈیا ٹاک پرکارروائیاں ہوں گی،قومی اداروں، عدلیہ،سنئیر افسران کے خلاف جھوٹے بیانات پرکیس بنیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close