پنجاب

کوئی سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ثابت ہورہا ہے کہ دو قومی نظریہ درست تھا، دوقومی نظریہ کوعملی جامہ نہ پہنایا جاتا تو دیکھ لیں کشمیرمیں کیا ہورہاہے، یہ ملک ہےتوہم ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت، سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں۔

اسلام آباد میں سما ٹی وی کے دفتر میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ملکی سالمیت اور بقاسب سے پہلے، باقی سب بعد میں ہے، ملکی بقا،سالمیت اور معاشی بحالی کیلئے جو ہوسکا کریں گے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ سیاسی قوتوں کوسوچناہوگاسیاسی مفادکہاں ختم ہوتا ہے؟ سیاسی قوتوں کو سوچنا ہوگا ملکی مفاد کہاں شروع ہوتا ہے، منزل تک پہنچنےکیلئےسب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا، پاکستان کو تاقیامت قائم رہناہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، وزیراعظم قوم سے خطاب میں جامع پلان کااعلان کریں گے، اداروں کی نجکاری،رائٹ اورڈاؤن سائزنگ، دیگر اصلاحات شامل ہیں، مزید کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت اورمسئلےمیں پاکستانی بڑھ چڑھ کر آگے آتے ہیں، پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کرین سے گرے تو نوازشریف نے15منٹ میں پارٹی میٹنگ بلالی، نوازشریف نے پارٹی قیادت سے کہا انتخابی مہم نہیں چلائیں گے، نوازشریف نے سیاسی مخالف کوساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کی، ایک شخص کومسلط کیا گیا،اس نے ملک کا کیاحال کردیا، اس شخص نےدوست ممالک کو ناراض کیا۔

عطاتارڑ نے مزید کہا کہ قومی ہیرو ارشدندیم بھی وطن واپس آچکے، ارشدندیم کو اسلام آباد میں ریاست کے مہمان کا درجہ دیاگیا، ایک شخص کی محنت نےپوری قوم کومتحد کردیا، ارشدندیم کی فتح سے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ارشدندیم نے خود کہا میں وزیراعظم کا لگایا ہوا پودا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close