پنجاب
پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگائی کم ہے: عظمی بخاری
2018 سے 2022 تک پنجاب کو پنکی، گوگی اور بزدار گینگ نے 10سال پیچھے دھکیل دیا
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 2018 سے 2022 تک پنجاب پنکی، گوگی اور بزدار گینگ کے حوالے رہا۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب پانچ سال بعد دوبارہ 2018 والا پنجاب بنے گا۔ 2018 سے 2022 تک پنجاب پنکی، گوگی اور بزدار گینگ کے حوالے رہا۔ اس گینگ نے پنجاب کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔ جو لوگ مریم نواز پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ان کے اپنے صوبے میں کرپشن کی آوازیں پارٹی کے اپنے لوگ اٹھا رہے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اپنی کابینہ کے لوگ ان کی کرپشن کی داستانیں خود بے نقاب کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے چند ماہ کی کارکردگی سے ثابت کیا وہ نواز شریف کا وزیراعلیٰ کے لیے درست انتخاب ہیں۔ روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے۔ پنجاب میں آج باقی صوبوں کی نسبت مہنگائی قدر کم اور اشیاء خورد عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔