پنجاب
ہم مسئلہ کشمیر وفلسطین کا حل تلاش کرتے رہے اور دنیا ترقی کرگئی:خواجہ آصف
سیالکوٹ : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں فوج کی وجہ سے امن قائم ہوا ہم مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل تلاش کرتے رہے اور دنیا ترقی کرگئی۔
ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی نے ہمارے ملک کوتباہ کردیاکراچی اور قبائلی علاقوں میں فوج کی قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہوا۔ ہم طویل عرصے تک بیرونی طاقتوں کے زیرسایہ رہے اور بیرونی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ہم ترقی کریں۔
ہم مسئلہ کشمیر اور فلسطین کاحل تلاش کرتے رہے اوردنیاترقی کرگئی۔ پاک چین راہداری منصوبہ مکمل ہونے کے بعدملک معاشی قوت بن جائے گا اتفاق فاؤنڈری 15 سال پہلے بند ہوچکی ہے سیاسی رنگ باز عوام کو گمراہ نہ کریں۔