پنجاب

6 ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، آج کا پاکستان مضبوط ہےاوردفاع ناقابل تسخیر ہے

جنگیں ہتھیاروں سے نہیں ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں

لاہور: دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی کرتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر بیان میں کہا کہ عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ 6 ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہےاوردفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ یوم دفاع پر مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close