پنجاب

حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے

کسی بھی وقت تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا

لاہور : کل قیدی نمبر 804 اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا ، 22 ستمبر کو لاہور میں جلسہ ہو گا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کل قیدی نمبر 804 اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا، 22 ستمبر کو لاہور میں جلسہ ہو گا۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی کو بھائی کہتے تو ہمارے گھر اور دل کے دروازے بھی کھلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، ہم نے ہر ظلم کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ہے، بجائے اس کے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے آپ نے پنجاب کے عوام پر پھر شیلنگ کی۔

پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو جو مینڈیٹ دیا اس کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ پُرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے، اب فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close