پنجاب

سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا

4 سال نالائقوں کی حکومت رہی، جس نے 40 سالہ ترقی کو تباہ و برباد

لاہور : ن لیگ کے سابق وزیراعلیٰ کے دور میں جو دن رات محنت ہوئی، وہ نالائقوں نے چند سالوں میں تباہ کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔

صوبائی وزراء، پارلیمانی اور انتظامی سیکریٹریز سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ 4 سال نالائقوں کی حکومت رہی، جس نے 40 سالہ ترقی کو تباہ و برباد کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ باقی باتیں کرتے رہیں، پانچ سال میں کوئی اتنی اسکیمیں نہیں لاسکتا جو چھ ماہ میں ہم کرچکے ہیں، کسان کارڈ کے لئے 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے اپلائی کیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی ڈلیوری شروع ہوچکی، 4 لاکھ کسان کارڈ ایشو ہورہے ہیں، گرین ٹریکٹر اسکیم میں 10 لاکھ روپے سبسڈی بہت بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کرسکتے، جتنا بھی کام کرلوں اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مہنگائی کم ہورہی ہے پہلے پرائس کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچے جارہا ہے، صوبے میں آٹا 80 روپے کلو اور دوسرے صوبے میں 140 روپے کلو ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دودھ اور ضروری اشیاء کے نرخ اب بھی کم ہیں، دیگر اشیا کے نرخ ذاتی ذرائع سے بھی چیک کراتی ہوں، پنجاب میں 70 لاکھ صارفین کو بجلی بلوں میں دو ماہ تک کا ریلیف دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کےلئے کبھی چھٹی نہیں کی، میرا کام سے چھٹی نہ کرنا کسی پر احسان نہیں بلکہ میرا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہر میں 5 اور دیہات میں 10 مرلے پلاٹ کے مالکان 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 5 لاکھ نئے گھر بنانے کا ہدف حاصل کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا اندازہ دفاتر میں بیٹھ نہیں ہوسکتا، فیلڈ میں جاکر ہی زمینی حقائق کا پتہ چلتا ہے، سرکاری اور روایتی باتیں نہیں بلکہ اپنی ٹیم سے دل کی بات کررہی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیکرٹری بھی میرے لیے وزراء سے کم حیثیت نہیں رکھتے، آپ حکومتی امور کی انجام دہی میں میرے معاون بنیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close