پنجاب
مجھ پر 9 مئی کا کوئی الزام نہیں ، 7 مئی کی سازش والی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں : فواد چوہدری
لاہور: پارلیمنٹ ہاؤس سے لوگوں کو جا کر اٹھایا گیا، پاکستان کے عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مجھ پر 9 مئی کا کوئی الزام نہیں ہے اور میرا 7 مئی کی مبینہ سازش والی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر گورنر راج لگایا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، 18 سیٹوں کے ساتھ وزیرِ اعظم بیٹھے ہیں، سب نے جانا ہوتا ہے، کتنا عرصہ بندہ اقتدار میں رہتا ہے۔
حکومت نے دہشت گردی کے مسئلے کو غیر سنجیدہ انداز میں لیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی درجۂ حرارت کم کرنا سب کی ذمے داری ہے۔