پنجاب

ایکسٹینشن کی منڈی میں دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے

عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں

لاہور: چیف جسٹس کی ایکسٹینشن پر بولیاں لگ رہی ہیں، دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے؟۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں،خریدوفروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ برسا ہا برس سے چند چہرے ہی خریدو فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج چیف جسٹس کی توسیع پر بولیاں جاری ہیں۔ ایکسٹینشن دلانے کی تدبیروں کیلئے لگی منڈی میں دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے؟۔

نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ آگے ہونی چاہئے لیکن خود پارلیمان کی حیثیت خراب کرتے ہیں، یہی لوگ پارلیمان کی تقدس کو پامال کرتے ہیں، پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اسٹیبشلمنٹ کے آلہ کار بن کر اقتدار میں آتے ہیں۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو امن،جمہوری آزادی،سستی بجلی اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی کی ممبر شپ دراصل عوام کے ریلیف کیلئے بڑھتے ہوئے قدم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close