پی ٹی آئی لاہور جلسہ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نےدرخواستوں پرلارجربینچ بنانے کی سفارش کردی۔
پی ٹی آئی کی لاہورمیں جلسےسےمتعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدرنےعالیہ حمزہ سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس فاروق حیدر نےریماکس دیتے ہوئے کہا یہ فائل 10منٹ میں چیف جسٹس کےپاس بھجوائی جائیں گی،یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اس کی آئینی تشریح ہونا ضروری ہے،یہ معاملہ ایک بارہی سیٹل ہوناچاہیے،جلسےکی اجازت اورجلسہ روکنےسےمتعلقہ تمام درخواستیں لارجربنچ کو بھجوا رہےہیں۔
جسٹس فاروق حیدر نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کہتےہیں آپ نےاسلام آبادمیں بھی جلسہ کیا، آپ کےمطابق جلسہ کرناآپکاآئینی حق ہےمگرآپ پر سنگین الزامات لگائےگئےہیں۔
وکیل اشتیاق چوہدری نےعدالت سےاستدعا کی کہ کیس کو آج ہی سماعت کےلیےمقررکیاجائے،بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی۔