پنجاب

اگر یہ بل پاس ہوجاتا تو ملک میں مارشل لا ہوتا جمہوریت نہ ہوتی، عمرایوب

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا اگر یہ بل پاس ہوجاتا توملک میں مارشل لا ہوتا جمہوریت نہ ہوتی،یہ لوگ چاہتے تھےاپنےہاتھ پاؤں کاٹ کر کسی اورکےحوالےکردیں۔

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان نے واضح کہا ہےہمیں یہ مسودہ ناقابل قبول ہے،اعظم نذیرتارڑ،بلاول بھٹو کوبھی مسودے کے بارے میں کچھ پتا نہیں،

اپوزیشن لیڈر نےمزیدکہا خصوصی کمیٹی میں حکومتی عہدیداروں اورانکےاتحادیوں کاکرداربہترنہیں رہا،یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں،حکومت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیلئےایک سُپرعدالت بنا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close