پنجاب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا۔

محکمہ داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ کا نام بھی ای سی ایل لسٹ سے نکال دیاگیا، حکام نے لاہور ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کردیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویزالہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، سرکاری وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ لاہورہائیکورٹ میں درخواست دی تھی کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ای سی ایل لسٹ سے نہیں نکالا جارہا، عدالت افسران کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close