پنجاب

حکومت عوام کو ریلیف دے وگر نہ عوام اپنا حق چھین لیں گے

لاہور: حکومت ناکام نااہل اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے ، فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے 29ستمبر کو پورے ملک میں دھرنے ہوں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاق بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے وگرنہ عوام اپنا حق چھین لیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے معاہدے پر بدعہدی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں، حکومت ناکام نااہل اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہر دور کے حکمرانوں نے ملکی وسائل اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کیا، پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوانوں سے مالا مال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close