پنجاب
ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر جماعت اسلامی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
لاہور: حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کے بعد اب تحریک میں مزید تیزی آئے گی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن حکومتی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر لائحہ عمل کا اعلان کر چکے ہیں، اب حق دو عوام کو تحریک کے اگلے فیز پر مشاورت ہوگی۔
حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کے بعد اب تحریک میں مزید تیزی آئے گی، 29 ستمبر کو پورے ملک کی شاہراؤں پر دھرنوں کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا۔
جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر 23 سے 27 اکتوبر تک عوامی ریفرنڈم کرائے گی، ریفرنڈم پانچ دن تک پورے ملک میں جاری رہے گا۔ جماعت اسلامی ریفرنڈم کے نتائج کی روشنی میں بڑا اعلان کرے گی جبکہ اس کے بعد تاجروں اور صعنت کاروں سے مشاورت کے بعد پہیہ جام کا اعلان کر سکتے ہیں۔
اجلاس میں ملک بھر سے لانگ مارچز کا آغاز ہوگا اور بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد جانا بھی زیر غور آئے گا۔