پنجاب
ٹی 20 ورلڈکپ: عمران خان میچ دیکھنے بھارت جائینگے، کمنٹری بھی کریں گے
اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کولکتہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے بھارت جانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ عمران خان نجی ٹی وی پر کمنٹری بھی کریں گے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین عمران خان 18 مارچ کو لاہور سے نئی دہلی اور وہاں سے کولکتہ میں کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے جائیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ 19 مارچ کو کولکتہ میں پاک بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھیں گے اور وہاں غیر ملکی ٹی وی کیلئے میچ پر تبصرہ بھی کریں گے۔ واضح رہے پاکستان ٹیم کو اجازت ملنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کولکتہ میں تاریخی میچ کھیلا جائے گا۔