پنجاب
لاہور؛ پانچ اکتوبر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے چار سو ملزمان گرفتار
لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والے چار سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہورمیں پی ٹی آئی کی جانب سےدفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپولیس کی جانب سےمقدمات میں مطلوب افراد کی گرفتاری کےلیےکریک ڈاؤن کیا گیا،مقدمات میں ملوث 432 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
پولیس ریکارڈ کےمطابق 23 ایف آئی آرزدرج کر رکھی ہیں،کارروائیوں میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد لی گئی،نامزد افراد کےگھروں پربھی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں،گرفتار افراد کو 5 اکتوبر کے احتجاج کےدرج مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔
پولیس کا دعوی ہےملزمان پرتشددکارروائیوں میں ملوث تھے،مقدمات میں نامزدملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔