پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا

لاہور: مریم نواز نے سی ایم انٹرن شپ پروگرام کلائمنٹ ریزلینٹ لیڈر شپ لانچ کر دیا اور پاکستان کی پہلی اسموگ ہاٹ لائن اور گرین پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی ایم انٹرن شپ پروگرام کلائمنٹ ریزلینٹ لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی اسموگ ہاٹ لائن “1374” اور ” گرین پنجاب ایپ “کا افتتاح بھی کیا اور اس موقع پر انہوں نے موبائل ائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اینٹی اسموگ اسکواڈ اور الیکٹرک بائیکس کا بھی جائزہ لیا اور ری سائیکلڈ پلاسٹک سے بنے فرنیچر، جھولے اور دیگر اشیا کا بھی معائنہ کیا، جس کے بعد افتتاحی تقریب میں اپنی نشست کے بجائے انٹرنز کے درمیان بیٹھ گئیں اور 90 شاہراہ قائد اعظم کے مرکزی میٹنگ روم کو ماحول سے مطابقت رکھتے ہوئے پودوں سے سجایا گیا تھا، تقریب گاہ میں ہر طرف اصل پودوں کے ذریعے سرسبز ماحول بنایا گیا تھا۔

پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ وہیکل انسپکشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور موسمیاتی تبدیلی اور اسموگ کے خاتمے کے لیے پہلے جامع پلان پر عمل درآمد کرنے جارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر انٹرنز کا ماہانہ اعزازیہ بڑھایا جا رہا ہے، پالیسی ڈاکومنٹس کے ساتھ ساتھ فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور پنجاب موسمیاتی تبدیلیوں اور اسموگ کے خاتمے کی کاوشوں میں لیڈ کرے گا۔

تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزرا چوہدری شافع حسین، شیر علی گورچانی، صہیب احمد ملک، کاظم پیر زادہ، رمیش سنگھ اروڑہ، عاشق حسین، چیف سیکریٹری، سیکریٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close