پنجاب

لاہور کے نجی کالج میں طلبہ احتجاج کے معاملہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرلیا

مقدمہ میں سائبر کرائم ایکٹ، دھمکی، ہراسگی، فیک نیوز سمیت دیگر دفعات شامل ہیں

لاہور: مقدمہ نجی کالج کی پرنسپل کی دراخوست پر درج کیا گیا ہے۔

نجی کالج میں طلبہ احتجاج کے معاملہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ نجی کالج کی پرنسپل کی دراخوست پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ 38 افراد کے خلاف درج کیا۔ مقدمہ میں سائبر کرائم ایکٹ، دھمکی، ہراسگی، فیک نیوز سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان افراد نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم شروع کی جو ان کے ہینڈلرز کے ذریعے مزید پھیل گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کی تحویل میں ہے، شک ہے کہ اس معاملے میں دو طلبا کا کردار ہو سکتا ہے۔ ان طلبا کو ویڈیوز بنانے سے روکنے کےلیے وائس پرنسپل نے تنبیہ کی تھی۔

متن میں کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، حقائق جاننے کےلیے طلبہ اور عملے سے رابطہ ہے۔
ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر اس پروپیگنڈا کے بعد ایک بےقابو اور پرتشدد ہجوم نے ہمارے کیمپس پر حملہ کیا۔ مشتعل ہجوم نے ہمارے عملے کو نقصان پہنچایا اور عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close