پنجاب

راولپنڈی: طالبہ مبینہ زیادتی کے واقعے میں احتجاج کرنے پر مظاہرین گرفتار

طلباء کی آڑ میں شر پسند عناصر نے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیا ، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی: غیر طلباء عناصر نے مذموم مقاصد کے لیے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی۔

لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف راولپنڈی میں طلبا نے احتجاج کیا جس کے دوران مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 387 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی میں طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر احتجاج کے لیے صبح سے موجود تھی جبکہ احتجاج کے دوران نجی کالج کے مختلف کیمپسز کی عمارتوں و املاک کو نقصان پہنچایا۔

ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ طلباء نے احتجاج ختم کر دیا ہے، خود فیلڈ میں ہوں اور احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ طلباء کی آڑ میں شیر پسند عناصر نے کیا،  شر پسند عناصر کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مزید کو ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے نقص امن کا مسئلہ پیدا کرنے پر 150 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ ویڈیو فوٹیجز و ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے مزید 100 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں غیر طلباء عناصر بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق غیر طلباء عناصر نے مذموم مقاصد کے لیے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی۔

ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی کے حالات پرامن ہیں اور سکستھ روڈ، مری روڈ، مورگاہ وغیرہ سب کلیئر ہو چکا ہے۔ اپیل ہے طلباء پرامن رہیں اور والدین بھی بچوں کو سمجھائیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close