پنجاب

وکیل نے شوہر سے طلاق لنے آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

راولپنڈی: مؤکل خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار ہوگئی۔

راولپنڈی میں شوہر سے طلاق کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرنیوالی خاتون مؤکلہ کو وکیل نے ہی ریپ کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے وکیل ایڈووکیٹ افتخار حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وکیل نے شادی کے بہانے کچہری میں بلایا اور اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا موقف ہے کہ وکیل نے طلاق کے بعد مجھ سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور وہ کچہری کے احاطے اور مختلف مقامات پر شادی کا بہانہ بنا کر زیادتی کرتا رہا ہے۔

متاثرہ خاتون نے شوہر سے طلاق کیلئے ایڈووکیٹ افتخار کی خدمات لیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close