وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا اور کاشت کاروں میں کسان کارڈ تقسیم کردیے اور کہاہےکہ ہم ایسی پالیسی بناتے رہے ہیں کہ کسان کو فائدہ پہنچے اور درمیان سے آڑھتی کا کردار ختم ہو جائے۔
حافظ آباد میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا یہ کارڈ نواز شریف کو تقسیم کرنے تھے وہ کسی کام سے باہر ملک گئے ہیں اس لیے ان کی جگہ اب میں یہ کارڈ تقسیم کررہی ہوں،کسان کی زندگی بہترکرنےکیلئےدن رات کوشش کررہے ہیں،زرعی شعبے کے پروگرامز کی تکمیل میری ترجیح ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا گندم نہ خریدنےپراپنوں اورغیروں نےبلاتفریق تنقیدکی،حکومت کسان سے گندم نہیں خریدتی،کسان کارڈکےذریعےکسانوں کی آڑھتی سےجان چھوٹ گئی،پہلی بارحکومت مڈل مین کی بجائےبراہ راست کسان تک پہنچی،کسانوں کوڈیڑھ لاکھ روپےتک بلاسود قرضہ دیاجارہاہے،اگر کسان ناراض ہوتا تو کارڈ کیلئے 12 لاکھ سےزائد،اورٹریکٹراسکیم کیلئے 15لاکھ سے زائددرخواستیں نہ آتیں۔پنجاب میں2200آؤٹ لیٹس پرکسان کارڈاستعمال کیا جاسکے گا،کاشتکاروں نے کسان کارڈکےذریعے6ارب تک کی خریداری کرلی،
ایک اوربڑامنصوبہ جلدلانچ کرنےجارہےہیں،ہرتحصیل میں کسانوں کوکم قیمتوں پرمشینری فراہم کی جائےگی،ڈیزل اوربجلی سےچلنےوالےزرعی ٹیوب ویلز سولرائزکریں گے۔
وزیراعلی نےکہا اسٹاک مارکیٹ تحریک انتشارکےدورمیں ڈوب رہی تھی،نوازشریف کی حکومت میں مہنگائی تیزی سےنیچےآرہی ہے،اسٹاک مارکیٹ 91ہزارپوائنٹس پرپہنچ چکی ہے،دوسرےممالک کاپاکستان پر اعتماد بحال ہورہاہے،سیاست اورگالم گلوچ سےلوگوں کےپیٹ نہیں بھرتے،پاکستان میں ہرچیزبہترہورہی ہے، نالائقوں اوردہشتگردوں کی حکومت میں پاکستان کانقصان ہوا،۔