پنجاب
عوام کو بحران سے صرف ایک ہی لیڈر نکال سکتا ہے ، اور وہ ہے بانی پی ٹی آئی
راولپنڈی: حکومت بے شرم ہوچکی ہے ، انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکومت بے شرم ہوچکی ہے، اس سب کا اسے حساب دینا پڑے گا۔انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں۔
زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بحران سے صرف ایک ہی لیڈر نکال سکتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہے۔
زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ ہم سارے لوگ اپنے اپنے حلقوں سے ووٹ لے کر منتخب ہوکر آئے ہیں، ہمارے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی ختم ہونے کے بعد اپنے لیڈر سے ملاقات کیلیے آئے تھے۔ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے سیاسی بات نہیں کریں گے۔