پنجاب

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

چائنیز سیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب لگژری گاڑیاں خریدے گی ۔ چائنیز سیکیورٹی کے لیے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دیدی۔

پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2016 میں تئیس لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں ۔ دو ہزار سولہ کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چائنیز پروجیکٹ میں اضافہ ہوا جس کے بعدگاڑیاں کم پڑ گئیں ۔

حکومت پنجاب نے پنجاب میں جاری چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیےگاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ۔ بی ایم ڈبلیوگاڑیاں 2021 ماڈل کی بم پروف اوریجنل خریدی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close