پنجاب

گلے میں انفیکشن کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسپتال داخل

لاہور: گلے میں انفیکشن کے باعث مریم نواز کو شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروایا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا ہے، جس کے بعد ان کی بیرون ملک روانگی معالج کی اجازت سے مشروط ہو گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طبیعت گزشتہ روز سے ناساز تھی، جس پر انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیاگیا ہے، جہاں معالجین ان کا چیک اپ کررہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوا ہے اور معالجین نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لیے بھی روانہ ہونا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی بیرون ملک روانگی اب ان کے معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، جس کے باعث انہیں علاج کے لیے آج لندن روانہ ہونا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کے گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہو سکتا ہے۔ وہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close