پنجاب
وزیراعظم شہباز شریف کا پاور سیکٹر میں ونٹر پیکج لانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا پاور سیکٹر میں ونٹر پیکج لانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ سردیوں میں پاور سیکٹر میں پیکج کی صورت میں اچھی خبر دیں گے۔ شرح سود میں کمی سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ ملک پر قرضوں کی مالیت میں تیرہ سو ارب روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کل سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے، سعودی دورے میں کان کنی ، آئی ٹی ، سولر پر بات ہوگی، پاکستانی آئی ٹی ورکرز کی سعودیہ، قطر میں بڑی مانگ ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے بھی پیغام دیا ہے کہ دو ارب ڈالر کے ایم او یوز پر آگے بڑھا جائے۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ حج کوٹہ کی مساوی تقسیم اور حج درخواستوں کے شیڈول کا اعلان جلد ہوگا۔ اس پالیسی کے تحت آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔