پنجاب

دہشت گرد بلا خوف لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں : امیر جماعت اسلامی

پاکستان اور افغانستان لڑائی کے متحمل نہیں ہوسکتے ، حافظ نعیم

لاہور: عوام کے جان و مال کا تحفظ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ادارے دہشت گردی سے متعلق پوری پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیں، پہلے بھی ایکشن ہوئے اب بھی ہورہے ہیں نتائج کیوں نہیں مل رہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی علاقے، کے پی اور بلوچستان مسلسل آگ میں جل رہے ہیں، چوکیاں، انفرا اسٹرکچر، فنڈز موجود ہونے کے باوجود دہشت گرد بلا خوف لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے، اگر ذمہ داری پوری نہیں ہوگی تو شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اور انگلیاں اٹھتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ادارے دہشت گردی سے متعلق پوری پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیں،پہلے بھی ایکشن ہوئے اب بھی ہورہے ہیں نتائج کیوں نہیں مل رہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان لڑائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close