تجارتپنجاب

پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر

احتجاج کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کا معاملہ سنگین ہوگیا ، پیٹرولیم ڈیلرز

لاہور: احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ عاطف نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کا معاملہ سنگین ہوگیا کیونکہ راستے بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے زائد جبکہ پورے پنجاب کی 5 کروڑ لیٹر کے قریب ہے اور اب پمپس کے پاس تیل کا اسٹاک صرف تین دن کا رہ گیا ہے۔ حکومت فوری پیٹرول کی سپلائی کو بحال کرائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں 2 سے 3 روز کے پیٹرول کا اسٹاک ہے، حکومت پیٹرولیم کمپنیوں کو سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کرے اور سپلائی چین بحال کرانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close