پنجاب

پی ٹی آئی کا قافلہ راولپنڈی میں داخل ہوا تو پولیس پر براہِ راست فائرنگ کی گئی : آر پی او راولپنڈی

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے 170 اہلکار زخمی ہوئے ، 24 کی حالت نازک ہے

 راولپنڈی: پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق آر پی او راولپنڈی نے سی پی او اور ڈی پی او اٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

آر پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ افسروں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 24 کی حالت نازک ہے۔
آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ 32 کیسز میں 11 سو 51 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 64 افغان شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ہکلہ کے مقام پر پولیس پر براہِ راست فائرنگ کی، پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا۔

آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے، 11 پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے پُر تشدد کارروائیاں کیں۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کا قافلہ راولپنڈی میں داخل ہوا تو پولیس پر براہِ راست فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close