پنجاب
ہائی کورٹ :سوئی گیس کی موجودہ قیمتیں 11اپریل تک برقرار رکھنے کی ہدایت
لاہور: لاہورہائی کورٹ نے سوئی گیس کی موجودہ قیمتیں 11اپریل تک برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔
جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے عائشہ سپننگ ملز سمیت 50سے زائد درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلاءکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اوگرا نے صارفین کو ذاتی شنوائی کا موقع فراہم کئے بغیر سوئی گیس کی قیمتوں میں 14فیصد اضافہ کیا، اوگرا نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ انہوں نے استدعا کی کہ گیس کی قیمتوں کو 14فیصد بڑھانے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اوگرا کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر عدالت نے سوئی گیس کی موجودہ قیمتیںبرقرار رکھنے سے متعلق اپنے عبوری حکم میں11 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیاہے ۔