پنجاب
ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پی ٹی آئی کا مقصد ترقی کو روکنا ہے: مریم نواز
راولپنڈی : شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کے لیے انتشار کا راستہ اپنایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔
انہوں نے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی فرض شناسی کی تعریف کی، زخمی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کے لیے انتشار کا راستہ اپنایا۔